اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سیون ٹو میں ہفتہ تقریبات کا آغاز ہو گیا

پیر 22 جنوری 2018 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء)اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سیون ٹو میں ہفتہ تقریبات کا آغاز ہوااس ضمن میں پہلا مقابلہِ حمد و نعت اس روح پرور تقریب کے مہمانِ خصوصی بین الا قوامی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر محترم ڈاکٹر معصوم یاسین زئی تھے جبکہ منصفی کے فرائض محترم قاری احسان قادر، محترم قاری محمد اشفاق چشتی اور محترمہ سحرش ایوب صاحبہ نے سر انجام دئیے اس تقریب کی نظامت کے فرائض سالِ دوم کی آئزہ کنول نے سر انجام دئیے مقابلہِ حمد و نعت میں راولپنڈی، اسلام آباد کے بیس کالجوں کی طالبات نے شرکت کی انعامات حاصل کرنے والی طالبات کی تفصیل کچھ یوں ہے انعامِ حوصلہ افزائی آئی.ایم.سی.

(جاری ہے)

جی ایف سیون فور کی حرا ہاشمی نے حاصل کیا سوم انعام آئی سی جی، ہٴْمک کی سعدیہ رفاقت دوم انعام ایف جی گرلز کالج عابد مجید روڈ کی طالبہ اقرا امتیاز نے حاصل کیا اول انعام فوجی فاؤنڈیشن گرلز کالج کی سیدہ سبرینہ بخاری نے حاصل کیا قرات اور نعت میں مجموعی کارکردگی کی بنا کر ٹرافی کی حقدار آئی ایم سی جی، جی ٹین فور کی طالبات قرار پائیں مہمانِ خصوصی نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری خوش بختی ہے کہ میں اس پر نوز تقریب میں شریک ہوا ہمیں چاہئیے کہ اللہ اور اس کے رسول کی محبت اپنے دلوں میں زندہ رکھیںاسی صورت میں ہم دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں