نوازشریف‘مریم نوازاور کیپٹن صفدرکی احتساب عدالت میں پیشی‘ سماعت 30جنوری تک ملتوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 جنوری 2018 09:58

نوازشریف‘مریم نوازاور کیپٹن صفدرکی احتساب عدالت میں پیشی‘ سماعت 30جنوری تک ملتوی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری۔2018ء)سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف ریفرنس کی سماعت 30جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔نوازشریف اور دیگرکیخلاف ریفرنس میں 2گواہوں نجی بینک کے آفیسرز غلام مصطفیٰ اور یاسر شبیر کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جبکہ تیسرے گواہ آفاق احمد کا مکمل بیان ریکار ڈ نہیں ہوسکا۔

گواہ آفاق احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ سے ابھی تک ریکارڈ موصول نہیں ہوا۔سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت میں جج محمد بشیر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تین نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔ احتساب عدالت میں آج العزیزیہ، فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور لندن فلیٹس ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

گواہوں کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل امجد پرویز نے گواہوں پر جرح کرنا تھی تاہم ایک گواہ کا بیان مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کردی گئی۔

نواز شریف کے صاحبزادوں حسن، حسین نواز کے خلاف ان کی غیر موجودگی میں شہادتیں طلب کی گئی ہیں۔سابق وزیراعظم کے خلاف اب تک فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی 21، ایون فیلڈ پراپرٹیز کی20 جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 24سماعتیں ہوچکی ہیں۔دوسری جانب احتساب عدالت کے باہرڈیلی ویجزملازمین نے نوازشریف کی گاڑی روکی اورمستقلی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کے خلاف نعرہ بازی کی جب کہ نوازشریف مظاہرین پر نظر ڈال کر بات کئے بغیر اندر چلے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں