نیب کورٹ کے باہر خواتین اساتذہ کا احتجاج،سروں سے چادریں کھینچی گئی ہیں،ہم بھی مریم نواز کی طرح کسی کی ماں بیٹیاں ہیں

نواز شریف اور مریم نواز کا قافلہ خواتین کی بات سنے بغیر ہی چل دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 جنوری 2018 12:30

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23جنوری 2018ء)نیب کورٹ کے باہر خواتین اساتذہ کا احتجاج،نواز شریف اور مریم نواز خواتین کی بات سنے بغیر ہی چل دیئے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کا قافلہ جب نیب کورٹ میں پیشی کے بعد واپس جا رہا تھا تو کچھ خواتین اساتذہ نے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے بات کرنی چاہئیے۔لیکن نواز شریف کا قافلہ نہ رکا۔

اسی احتجاج میں خواتین کے ساتھ بد تمیزی ہوئی۔خواتین کا کہنا ہے کہ ہمیں دھکے دیے گئے تھے۔اور ہمارے سروں سے چادریں کھینچی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہم بھی مریم نواز کی طرح کسی کی ماں بیٹیاں ہیں۔یاد رہے کہ یہ خواتین پڑھی لکھی ہیں اور ایم اے اور پی ایچ ڈی کرنے کے بعد بھی ان کو سکول میں صرف 13ہزار روپے ملتے ہیں،خواتین اساتذیہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز برتائیں کہ کیا ان کے گھر کا خرچہ 13ہزار میں پورا ہو گا۔عمران خان نے خیبر پختونخوا میں اساتذہ کو مستقل کر دیا تو وفاقی حکومت ہمیں ہمارا حق کیوں نہیں دیتی؟تاہم نواز شریف کی جانب سے ان کی بات نہ سنی گئی اور نواز شریف اور مریم نواز کا قافلہ خواتین کی بات سنے بغیر ہی چل دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں