چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹیجی اجلاس ،

حدیبیہ کرپشن پر تحریک انصاف کے فریق بننے کا فیصلہ برقرار ایک ناہل اور کرپٹ شخص کا آزاد عدلیہ کے فیصلے کے بارے میں واپسی کا بیان شرمناک اور مضحکہ خیز ہے ،تاریخ میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں کہ آزاد عدلیہ اپنا کوئی فیصلہ واپس لے ،ججوں سے متعلق نواز شریف کے بیان کی مذمت مختلف شواہد تحریک انصاف کے ترجمانان میں تقسیم ، ملک دشمنی اور کرپشن کے بارے میں پیش رفت پرآگاہی ، قومی اسمبلی میں ختم نبوت ترمیم سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کے حکومتی اقدام پر مراد سعید کی مفصل بریفنگ

منگل 23 جنوری 2018 12:52

چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹیجی اجلاس ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹیجی اجلاس ،حدیبیہ کرپشن پر تحریک انصاف کے فریق بننے کا فیصلہ برقرار ، ایک ناہل اور کرپٹ شخص کا آزاد عدلیہ کے فیصلے کے بارے میں واپسی کا بیان شرمناک اور مضحکہ خیز ہے ،تاریخ میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں کہ آزاد عدلیہ اپنا کوئی فیصلہ واپس لے ،ججوں سے متعلق نواز شریف کے بیان کی مذمت کی گئی ۔

پیر کو بنی گالہ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹیجی اجلاس منعقد ہوا۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی خبر کے مطابق اجلاس میں ملک دشمنی اور کرپشن کے بارے میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔تحریک انصاف نے میڈیا مافیا کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے شواہد تحریک انصاف کے ترجمانان میں تقسیم کیئے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اجلاس میں قومی اسمبلی میں ختم نبوت ترمیم کی جسارت کوشرمناک جسارت قرار دیا اور اس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کے حکومتی اقدام کو بھی اوچھے ہتھکنڈے قرار دیاگیا اور اس پر مفصل بریفنگ دی۔اجلاس میں " ججوں کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا " کے نواز شریف کے بیان کو بھی دھمکی آمیز اور آمریت زدہ بیان دیکر کہاگیا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

اجلاس میں کہاگیا کہ ایک ناہل اور کرپٹ شخص کا آزاد عدلیہ کے فیصلے کے بارے میں واپسی کا بیان شرمناک اور مضحکہ خیز ہے۔تاریخ میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں کہ آزاد عدلیہ اپنا کوئی فیصلہ واپس لے۔ اجلاس میں شہباز شریف کے خلاف موجود تمام کیسز کا مفصل ریکارڈ تحریک انصاف کے ترجمانان کے حوالے کر دیا گیا۔ حدیبیہ کرپشن کو"ام الکرپشن " قراردیا گیا اور حدیبیہ کرپشن پر تحریک انصاف نے اپنا فریق بننے کا فیصلہ برقرار رکھاگیا۔حدیبیہ کرپشن پر اجلاس میں تفصیلی گفتگو کی گئی اور تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں