وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 24 اور 25 جنوری کو ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم عالمی رہنمائوں اور امریکا، یورپ، چین اور جاپان کی 15 ممتاز ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں‘ ’’بیلٹ اینڈ روڈ کے اثرات‘‘ کے موضوع پر اجلاس میں شرکت اور بڑے بین الاقوامی میڈیا اداروں کو انٹرویوز بھی دیں گے

منگل 23 جنوری 2018 12:55

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 24 اور 25 جنوری کو ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈیووس۔کلوسٹرز، سوئٹزرلینڈ میںعالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے جو 24 اور 25 جنوری کو منعقد ہو رہا ہے، انہیں اس دورے کے دعوت عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاس شواب نے دی ہے۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کئی اہم تقریبات میں شرکت کریں گے اور کلیدی عالمی رہنمائوں اور امریکا، یورپ، چین اور جاپان کی15 ممتاز ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم عالمی اقتصادی رہنمائوں کے غیر رسمی گروپ کی خصوصی نشست میں سربراہان مملکت و حکومت سے بھی ملیں گے۔ وہ 24جنوری کو ’’بیلٹ اینڈ روڈ کے اثرات‘‘ کے موضوع پر عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وال سٹریٹ جرنل، نکی/ ایف ٹی گروپ ، واشنگٹن پوسٹ ، سی این این اور رائٹر سمیت بڑے بین الاقوامی میڈیا اداروں کو انٹرویوز بھی دیں گے۔

عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت کاروبار ، سرمایہ کاری اور تجارت کے لئے پاکستان کو ایک اہم مقام کے طورپر اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گی اور پاکستان کی ترقی کرتی ہوئی معیشت کو نمایاں کیا جا سکے گا۔ یہ غیر رسمی نشستوں میں کئی عالمی رہنمائوں سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کا ایک اہم موقع بھی ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں