سی ڈی اے غیر قانونی طور پر قائم شادی ہالز اور مارکیز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

اجازت کے بغیر اسلام آباد میں70 شادی ہالز اور مارکیز بنائی گئی ،کے قوائد وضوابط تیار کر لیے، بورڈ کی منظوری کے بعد قوائد کا اطلاق ہوگا ،سی ڈی اے

منگل 23 جنوری 2018 13:36

سی ڈی اے غیر قانونی طور پر قائم شادی ہالز اور مارکیز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی( سی ڈی اے )وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی طور پر قائم شادی ہالز اور مارکیز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے ، سپریم کورٹ نے شادی ہالز اور مارکیز کے معاملے پر ازخودنوٹس نوٹس لے کر سی ڈی اے سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

(جاری ہے)

منگل کو سی ڈی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ سی ڈی اے کی اجازت کے بغیر اسلام آباد میں70 شادی ہالز اور مارکیز بنائی گئی ہیں یہ شادی ہالز ای الیون، کشمیر ہائی وے، بارہ کہو، مری روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ، لتہڑار روڈ اور اسلام آبادایکسپریس پر بنائے گئے ہیں، شادی گھروں اور مارکیز کے قوائد وضوابط تیار کر لیے ہیں، بورڈ کی منظوری کے بعد قوائد کا اطلاق ہوگا شادی ہالوں کو قوائد و ضوابط کے مطابق 90 دن کی مہلت دی جائے گی سی ڈی رپورٹ میں عدالت کو مزید بتایا گیا ہے کہ شادی ہالز نیاگر قوائد وضوابط کی پابندی نا کی تو کاروائی کی جائے گی قوائد وضوابط پہ عمل درآمد نا کرنے پر غیر قانونی شادی گھروں کو گرادیا جائے گا، یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے اسلام آباد میں قائم شادی ہالز سے متعلق ازخود نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں