نیشنل ڈیٹا بیس و رجسٹریشن اتھارٹی (ترمیمی) بل 2018ء قومی اسمبلی میں پیش

منگل 23 جنوری 2018 14:22

نیشنل ڈیٹا بیس و رجسٹریشن اتھارٹی (ترمیمی) بل 2018ء قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) نیشنل ڈیٹا بیس و رجسٹریشن اتھارٹی (ترمیمی) بل 2018ء قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایم کیو ایم پاکستان کی رکن ثمن سلطانہ جعفری نے نیشنل ڈیٹابیس و رجسٹریشن اتھارٹی آرڈیننس 2000ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل نیشنل ڈیٹابیس و رجسٹریشن اتھارٹی (ترمیمی) بل 2018ء پیش کرنے کی اجازت چاہی جس کی وزیر قانون نے مخالفت نہیں کی۔ اس کے بعد انہوں نے بل ایوان میں پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں