نقیب اللہ کے قتل کا معاملہ افسوسناک ہے،

ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، نفیسہ شاہ

منگل 23 جنوری 2018 14:28

نقیب اللہ کے قتل کا معاملہ افسوسناک ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں نقیب اللہ کے قتل میں رائو انوار ملوث ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں آئی جی پولیس کو صوبائی حکومت کی مشاورت سے نہیں لگایا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی میں نقیب اللہ کے قتل کا معاملہ افسوسناک ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اگر نقیب اللہ کے قتل میں سابق ایس ایس پی رائو انوار ملوث ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ نقیب الللہ کے لواحقین کو انصاف مل سکے۔

انہوں نے کہاہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں آئی جی سندھ حکومت کی مشاورت سے نہیں لگایا گیا ۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ موجودہ حالات میں صرف پی پی پی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو اجاگر کررہی ہے اور عوام کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمساہہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن بھارت کی جانب سے آئے دن لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے بے گناہ افراد اور بچے شہید ہو رہے ہیں۔ عالمی برادری کو اس حوالے سے نوٹس لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں