عمران خان کو اپنے بیان پر معذرت کرنی چاہیے تھی،

جس پارلیمنٹ کے ذریعے آپ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں اسی پر لعنت بھیجتے ہیں، شیخ رشید کو کسی مشورے کی ضرورت نہیں وہ تو دوسروں کو مشورہ دیتے ہیں، ان کا پارلیمنٹ بارے بیان قابل افسوس ہے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدر خان ہوتی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 23 جنوری 2018 15:51

عمران خان کو اپنے بیان پر معذرت کرنی چاہیے تھی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنے بیان پر معذرت کرنی چاہیے تھی، جس پارلیمنٹ کے ذریعے آپ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں اسی پر لعنت بھیجتے ہیں، شیخ رشید کو کسی مشورے کی ضرورت نہیں وہ تو دو سروں کو مشورہ دیتے ہیں، ان کا پارلیمنٹ کے بارے میں بیان قابل افسوس ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ اسمبلی کورم کو حکومت کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، اگر وزیراعظم اور وزراء خود اسمبلی نہیں آئیں گے تو پھر دیگر ارکان بھی نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے بیان پر معذرت کرنی چاہیے تھی، جس پارلیمنٹ کے ذریعے آپ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں اسی پر لعنت بھیجتے ہیں، جو ہوا وہ ٹھیک نہیں ہوا، وہ اپنے رویے پر نظرثانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو کسی مشورے کی ضرورت نہیں وہ تو دوسروں کو مشورہ دیتے ہیں، ان کا پارلیمنٹ کے بارے میں بیان قابل افسوس ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں