پاکستان میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کے فروغ کے لئے بے پناہ مواقع موجود ہیں ،ْوزیر اعظم

حکومت کاروبار کی نمو کے لئے ساز گار ماحول پیداکرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، تمام فریقین کی مشاورت سے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کی سہولت کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ،ْشاہد خاقان عباسی

منگل 23 جنوری 2018 16:26

پاکستان میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کے فروغ کے لئے بے پناہ مواقع موجود ہیں ،ْوزیر اعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کے فروغ کے لئے بے پناہ مواقع موجود ہیں، حکومت کاروبار کی نمو کے لئے ساز گار ماحول پیداکرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، تمام فریقین کی مشاورت سے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کی سہولت کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وہ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کررہے تھے جس نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے ملک میں کاروبار کے فروغ اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کے حکومتی عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان برآمدات کے لئے بے پناہ مواقع پیش کرتا ہے، پاکستان میں مقامی کپاس کی پیداوار کے ساتھ ساتھ تیار مصنوعات میں سرمایہ کاری اور ہنر مند افرادی قوت وافر دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

وفد نے ملک کی ٹیکسٹائل کی برآمدات کے مزید فروغ کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں ۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی تجاویز پر غور کیاجائے گا اور ملک میں برآمدی رجحان کی حامل ترقی کے لئے تمام فریقین کی مشاورت سے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کی سہولت کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شفیق جواد اور وفد کے ارکان نے ملک میں توانائی کے بحران پر کامیابی سے قابو پانے کے حوالے سے موجودہ حکومت کی مربوط کوششوں کو سراہا ۔

وفد نے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کے لئے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ برآمدی پیکج کی بھی تعریف کی ۔ وفد کے ارکان نے حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی معاونت کی بدولت پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کو آئندہ پانچ برسوں میں 40 ارب ڈالر سے زائد کرنے کے عزم کااظہار کیا۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے بجلی عابد شیر علی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں