انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے ضمانت منظور نہ ہونے پر شیریں مزار ی سیخ پا ہو گئیں

کمرہ عدالت میں مسلسل ناراضگی کا اظہار کرتی رہیں،اسد عمر بار بار شیریں مزاری کو خاموش رہنے کا کہتے رہے

منگل 23 جنوری 2018 16:35

انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے ضمانت منظور نہ ہونے پر شیریں مزار ی سیخ پا ہو گئیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے ضمانت منظور نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزار ی سیخ پا ہو گئیں ،غصہ میں آکر مسلسل کمرہ عدالت میں ناراضگی کا اظہار کرتی رہیں،اسد عمر بار بار شیریں مزاری کو خاموش رہنے کا کہتے رہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز منگل کو پی ٹی وی حملہ کیس کے ملزمان شیریںمزاری و دیگر کی ضمانتیں جب منظور نہیں کی گئیں تو شیریں مزاری نیانسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند کو کہنا شروع کردیا کہ یہ سب قابل قبول نہیںہے کیونکہ ایک تو جعلی کیس اوپر سے درخوستوں کی شرائط بھی عجیب رکھی جا رہی ہیں جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے کہا ساری ضمانتیں اکٹھی ہوں گی ۔ عدالت نے سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں