مستعفی ہونے کیلئے ذہنی طور پر تیار، عمران خان کے کہنے پر سات روز کیلئے موخر کیا، شیخ رشید احمد

ختم نبوتؐ قانون میں تبدیلی کرنے والوں ،پانچ ججزکے نزدیک نا اہل پھر بھی اہل سمجھنے والے شخص پرلعنت بھیجتا ہوں،سربراہ عوامی مسلم لیگ شہباز شریف نواز شریف سے بڑا چو،وزیر خزانہ اربوں روپے لوٹ کر لندن میں بیمار بننے بیٹھے ہیں ،نوازشریف ہر صورت سزا سے بچناچاہتاہے،پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 23 جنوری 2018 22:07

مستعفی ہونے کیلئے ذہنی طور پر تیار، عمران خان کے کہنے پر سات روز کیلئے موخر کیا، شیخ رشید احمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دو دن کیلئے عمران خان کے کہنے پر دبئی گیا تھا ،جس پرطوفان کھڑا کیاگیا۔منگل کو نیشنل پریس کلب پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ دینے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوں لیکن عمران خان نے سات آٹھ دن تک استعفیٰ دینے سے روک دیاہے،ایاز صادق نے ان چار سالوں میں میرے ساتھ جو سلوک روارکھا وہ سب کے سامنے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن پاک میں جھوٹوں پرلعنت بھیجی ہے، میں بھی ختم نبوتؐ قانون میں تبدیلی کرنے والوں پر ہزار مرتبہ لعنت بھیجتاہوں،پانچ ججزایک شخص کو نا اہل قرار دیتے ہیں وہ شخص اپنے آپ کو اہل قرار دیتا ہے، ایسے شخص پر لعنت بھیجتاہوں۔

(جاری ہے)

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نواز شریف سے بڑا چور ہیں،وزیر خزانہ ملک کا اربوں روپے لوٹ کر لندن میں بیمار بننے بیٹھے ہیں ،نوازشریف ہر صورت اپنے آپ کو سزا سے بچانا چاہتا ہے ،ملک کا اسٹپنی وزیراعظم کہتا ہے ججوں کا فیصلہ کوڑا دان میں پھینکنے کے قابل ہے۔

شاہد خاقان عباسی جواب دیں ائیر بلیو کہاں سے بنائی ،مسلم لیگ نون والے اربوں روپے ایسے کھاتے ہیں جیسے کوئی چکوال کی ریوڑیاں کھاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس ملک کے وزیراعظم ،وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کو ملکی سالمیت کا خیال نہیں، چینی کمپنیوں کے ٹھیکوں کے کمیشن کا فیصلہ اسحاق ڈار کا بیٹا کرتا تھا۔اگر تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کیلئے ووٹ مجھے دیا ہوتا تو آج کام آر پار ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید کہ ایل این جی اور انتخابی اصلاحات کیسز جلد سنا جائے گا،سندھ کے گورنر ہائوس کو عدلیہ اور فوج کی کردارکشی کیلئے استعمال کررہی ہیں،اس وقت گینگ آف فائیو پاکستان کو ہر سطح پر ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہیں،حسین حقانی اصل پاکستان دشمن نیٹ ورک ہے۔ ٹرمپ کی ٹویٹ پلاننگ کاحصہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دو فروری کو حامیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کروں گا،دو ہزار اٹھارہ میں الیکشن کرانا آسان نہیں۔

ایکشن کمیٹی اس دن شرکت کروں گا جس دن دھرنے کا فیصلہ کرنا ہوگا،۔ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے بارے میں کچھ نہیں کہ سکتا لیکن بلاول کے ساتھ میری ہیلو ہائی ہے، وہ میرا فین اور میں ان فین ہوں۔پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحادی ہوں شامل نہیں ہو رہا، اگلے انتخابات میں حلقہ این اے 56,55 دونوں سے لڑوں گا۔چوہدری نثاراور پرویز رشید سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید میں کونصلر کا الیکشن جیتنے کی اہلیت نہیں، یہ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ چوہدری نثار پرویز رشید جیسے شخص کے ہاتھوں ذلیل ہوں گے، چوہدری نثار میں فیصلہ کرنے کی ہمت نہیںجس کی وجہ سے نہ ادھر کے اور نہ اُدھر کے رہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں