زینب کے قاتل کو پکڑنے پر محمد نواز شریف کی وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو شاباش

منگل 23 جنوری 2018 23:10

زینب کے قاتل کو پکڑنے پر محمد نواز شریف کی وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو شاباش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے قصور کی 7 سالہ بچی زینب کے قاتل کو پکڑنے پر شہباز شریف کو شاباش دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ شاباش شہباز شریف ، شاباش پنجاب پولیس۔ یاد رہے کہ پنجاب پولیس نے قصور کی سات سالہ بچی زینب کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور معصوم بچی زینب کے والد محمد امین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں