زینب کے قاتل کی گرفتاری کیلئے میڈیا ،عوام ،عدلیہ ،آرمی چیف کھڑے ہوئے تو پولیس حرکت میں آئی،یہ واقعہ ثبوت ہے کہ سسٹم کام نہیں کررہا
،سنگین جرائم کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے طاقتور ادارے کھڑے ہونگے تو انصاف ملے گا، سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں صرف میڈیا اور شہداء کے ورثاء کھڑے ہیں ،جس دن دیگر ادارے کھڑے ہوئے قاتل پکڑے جائینگے،سانحہ ماڈل ٹائون کے انصاف کیلئے ادارے نہ جانے کس بڑے ردعمل کے منتظر ہیں عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا زینب کے قاتل کی گرفتاری کے معاملے پر ردعمل
منگل 23 جنوری 2018 23:23
(جاری ہے)
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ زینب کے قاتل کو مثالی سزا ملنی چاہیے اور قصور سمیت پاکستان کی ہر زینب کے قاتل گرفت میں آنے چاہئیں ۔
سانحہ ماڈل ٹائون میں شہید ہونے والی تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضیٰ کے قاتل بھی پکڑے جائیں ،قوم کی ان بیٹیوں اور بیٹوں کے قاتلوں کے چہرے کسی شناخت پریڈ ،پولی گرافک اور فرانزک ٹیسٹ کے مرہون منت نہیں ،سب جانتے ہیں کہ وہ کون ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زینب کے قاتل کی گرفتاری کا کریڈٹ زینب کے ورثاء کو جاتا ہے جنہوں نے ملزم کی نشاندہی کی اور گرفتاری کا مطالبہ کیا ورنہ اسی ملزم کو پولیس گرفتار کرنے کے بعد کلین چٹ دے کر چھوڑ بھی چکی تھی ،اگر زینب کے ورثاء ملزم کی نشاندہی نہ کرتے تو پولیس کئی ماہ اور کئی سال اس کیس کو چلاتی اور پھر داخل دفتر کر دیتی۔ لاہور کی پانچ سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والا بداخلاقی کا واقعہ اس کا ناقابل تردید ثبوت ہے کہ جس کے ملزم آج چار سال کے بعد بھی نہیں پکڑے گئے ۔انہوں نے کہا کہ میں باردگر یہ کہہ رہا ہوں کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے حکومت یااس کے کسی ذیلی ادارے کے پاس کوئی ایس او پی اور اور میکنزم نہیں ہے ۔امن و امان کے تحفظ کے ذمہ دار سویلین ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے قابل نہیں رہے۔ ان کی ترجیحات میں عوام نہیں حکمرانوں کے جان و مال اور سیاسی مفادات کا تحفظ شامل کر دیا گیا۔ اب ان اداروں کی اصلاح اصلاحات سے نہیں تشکیل نو سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت جو انصاف کیلئے کھڑا ہو گا اور پھر اس کے ساتھ ریاست کے طاقتور ادارے کھڑے ہونگے تو پھر ہی انصاف ملے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹائون کا قانونی طریقے سے انصاف مانگ رہے ہیں جو نہیں مل رہا، انصاف دینے کیلئے ادارے ناجانے کس بڑے ردعمل کے منتظر ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسلام آباد پولیس نے تھانہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن کے دوران 8 مشکوک افراد کو گرفتار ..
اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کی کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت ، قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع ..
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے ..
ملک کے اہم اقتصادی اشاریے معیشت میں بہتری کی عکاسی کررہے ہیں،امیدہے موڈیز جلد ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں ..
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات ..
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی بطور ایڈیشنل ..
صدر مملکت آصف علی زرداری کی قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس ..
صدر مملکت کی جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان کو مذکورہ عدالت کا چیف جسٹس ..
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ..
ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)
رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت