نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کام کرنیوالا سب سے بڑا ادارہ ہے ، کرپشن فری پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے، جسٹس جاوید اقبال
نیب کے تمام ڈی جیز پبلک سیکٹر ڈیپارٹمنٹس کے 50 ملین روپے یا اس سے زائد رقم کے تمام کنٹریکٹس کی کاپی سکروٹنی اور جائزہ کیلئے نیب میں جمع کرانے کو یقینی بنائیں،افسران پہلے سے زیادہ محنت، لگن، میرٹ اور شفافیت کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اس سے ان کی عزت ،ادارہ کے وقار میں اضافہ ہوگا، چیئرمین نیب کا اجلاس سے خطاب
منگل 13 فروری 2018 20:37
(جاری ہے)
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والا ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے ، کرپشن فری پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے قانون کی شق 33-C کے تحت نیب جہاں عوام کو بدعنوانی کے ملکی ترقی اور خوشحالی پر مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرتا ہے وہاں نیب کے قانون کی شق 33-B کے تحت تمام وفاقی اور تمام صوبائی پبلک سیکٹر ڈیپارٹمنٹس کی ذمہ داری ہے کہ وہ نیب کو 50 ملین روپے سے یا اس سے زائد رقم کے کنٹریکٹس بشمول پروکیومنٹس، فزیبلٹی رپورٹ، ٹینڈرز اور ٹھیکوں کی تفصیلات پر مشتمل کنٹریکٹ نیب کو جمع کرائے۔
اس ضمن میں نیب کے قانون کی شق 33-B کے تحت وفاقی اور تمام صوبائی پبلک سیکٹر ڈیپارٹمنٹس کے 50 ملین روپے اور اس سے زائد رقم کے تمام کنٹریکٹس کی سکروٹنی اور جائزہ لینے کا مجاز ادارہ ہے، اس سے نہ صرف تمام پراجیکٹس کے کنٹریکٹس میں پیپرا رولز اور دیگر قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی بلکہ قومی خزانہ پر بوجھ میں کمی کے علاوہ میرٹ، شفافیت اور قومی خزانہ کے نقصان کو قبل ازوقت بچانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ معاشرہ میں مقابلے، یکساں اور قانون کے مطابق تمام پبلک سیکٹر ڈیپارٹمنٹس کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین نیب نے بعض پبلک سیکٹر ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے 50 ملین روپے یا اس سے زائد رقم کے کنٹریکٹس بشمول پروکیومنٹس ٹینڈرز اور ٹھیکوں کی تفصیلات پر مشتمل کنٹریکٹس نیب کو جمع نہ کرانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ نیب کے تمام ڈی جیز اس بات کو یقینی بنائیں کہ پبلک سیکٹر ڈیپارٹمنٹس کے 50 ملین روپے یا اس سے زائد رقم کے تمام کنٹریکٹس کی کاپی سکروٹنی اور جائزہ کیلئے نیب میں جمع کرائی جائے گی، عدم فراہمی اور عدم تعاون کی صورت میں مذکورہ پبلک سیکتر ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے نیب افسران کو ہدایت کی کہ وہ پہلے سے زیادہ محنت، لگن، میرٹ اور شفافیت کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اس سے نہ صرف ان کی عزت میں اضافہ ہو گا بلکہ ادارہ کے وقار میں اضافہ کا سبب بنے گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے مؤثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری