اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںوزیر خارجہ خواجہ محمد آصف دو روزہ دورے پر کل تیونس پہنچیں گے

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف دو روزہ دورے پر کل تیونس پہنچیں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف دو روزہ دورے پر کل (بدھ کو ) تیونس پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق خواجہ آصف تیونس میں پاک تیونس جوائنٹ کمیشن کے 19 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(خبر جاری ہے)

وزیر خارجہ خواجہ آصف تیونس میں اپنے ہم منصب خامیس جھنیوئی کے ساتھ دو طرفہ باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بات چیت کریں گے۔ دورہ تیونس کے دوران خواجہ آصف تیونس کے صدر بیجی کیڈ عباسی سے ملاقات کے علاوہ سپیکر محمد عنصر کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف دورہ تیونس کے دوران زراعت‘ تعلیم اور معاشی منصوبوں پر دستخط بھی کریں گے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں