اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، مختلف ..

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، مختلف معاہدوں اور یادداشتوں کی منظوری دی گئی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو یہاں وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں معروف قانون دان، انسانی حقوق کی سرگرم رکن اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر اور مرحوم میر ہزار خان بجرانی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس میں مختلف معاہدوں اور یادداشتوں کی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں اومان اور اٹلی کے ساتھ ایل این جی اور پٹرولیم کے شعبہ میں بین الحکومتی معاہدوں پر دستخط اور کراچی سے کابل تک 01x20 فٹ کنٹینر کو ٹرانزٹ کی اور انسداد دہشت گردی رولز 2018ء کی اصولی منظوری دیدی جبکہ کابینہ اجلاس میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ٹیرف برائے مالی سال 2017-18ء کے نوٹیفکیشن کی منظوری اور آزاد جموں و کشمیر کیلئے ٹیرف کا تعین کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

(خبر جاری ہے)

وفاقی کابینہ نے سی پیک سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی اور اس سلسلہ میں کابینہ کو مزید تفصیلی بریفنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کو جلد آپریشنل کرنے اور مختلف وزارتوں میں اداروں کے سربراہوں کے خالی عہدوں کو پر کرنے کا عمل تیز کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر میں بجلی کی اضافی پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں