آصف علی زرداری سے فرہاد حسین خٹک ساجدہ خٹک اور خرم عباس گیلانی کی ملاقات، پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان

منگل 13 فروری 2018 21:42

آصف علی زرداری سے فرہاد حسین خٹک ساجدہ خٹک  اور خرم عباس گیلانی کی ملاقات، پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہائوس میں فرہاد حسین خٹک اور ساجدہ خٹک نے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سابق صدر سے پیر آف ذاکرآباد ٹوبہ ٹیک سنگھ سجادہ نشین سید خرم عباس گیلانی نے بھی ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر اسلام دین شیخ، پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔ سابق صدر نے سید خرم عباس گیلانی ، فرہاد خٹک اور ساجدہ خٹک کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں