ہم موجودہ نظام کے نعمل البدل ہیں اسی وجہ سے لوگوں کا ساتھ چاہتے ہیں،فواد چوہدری

منگل 13 فروری 2018 22:14

ہم موجودہ نظام کے نعمل البدل ہیں اسی وجہ سے لوگوں کا ساتھ چاہتے ہیں،فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) ایک بات پہ جنوبی پنجاب میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کا مقابلہ ہے، ہم موجودہ نظام کے نعمل البدل ہیں اسی وجہ سے لوگوں کا ساتھ چاہتے ہیں۔یہ بات مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ لودھراں میں الیکشن جیتی اس لئے عدالتوں کے فیصلے غلط ہیں۔

کل کو قاتل کونسلر بھی کہے گا کہ اس کے خلاف قتل کے مقدمے سے قبل ووٹنگ کرائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ لودھراں کے انتخابات میں غلطیاں ہوئیں جنہیں دیکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ لودھراں کا نتیجہ عدالتی فیصلوں کو مسترد کرنا ہے۔ نواز شریف کا مطلب یہ ہے کہ سوسائٹی کرپٹ ہے، نواز شریف کے بچے عدالتوں کو نہیں مانتے۔ کیونکہ نون لیگ لودھراں میں الیکشن جیتی اس لئے عدالتوں کے فیصلے غلط ہیں۔ کل کو کونسلر بھی کہے گا اس کیخلاف قتل کے مقدمے سے پہلے ووٹنگ کرائی جائے، نون لیگ کا وطیرہ ہے کہ پہلے پیسوں سے ادارے خریدے پھر اداروں سے پیسے بنائے، ہم اپنا مشن جاری رکھیں گے، لوگ اور قانون ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں