ن لیگ نے فوج کے خلاف بولنے پر مجھے اور میرے والد کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 فروری 2018 12:25

ن لیگ نے فوج کے خلاف بولنے پر مجھے اور میرے والد کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 فروری 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا کہ مجھ سے مسلم لیگ ن کے کئی لوگوں نے وعدہ لینے کی کوشش کی کہ آپ کو اور آپ کے والد کو سینیٹ کا ٹکٹ دے دیا جائے گا،آپ فوج کے خلاف باتیں کریں اور پروپیگنڈہ کریں، اپنے بیانات میں فوج پر حملہ کریں۔ لیکن میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے سیاستدان آج کل پر چیز میں فوج کو لے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن اسفند یار ، میجر اسحاق جیسے فوجی جو 45ہزار میں آپ کے لیے اپنی جان دے دیتے ہیں۔یہ قربانیاں ہم کیسے بھول سکتے ہیں؟اس وقت پاکستان کی خارجہ یا دفاعی پالیسی اگر کوئی چلا رہا ہے تو وہ تو فوج ہی ہے کیونکہ سیاستدان تو ایک دوسرے کو گالیاں دینے اور ایک دوسرے پر کیچڑ اُچھالنے میں مصروف ہیں۔ عائشہ گلالئی نے مزید کیا کہاآپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں