اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںکامرہ میں کام کرنے والے گریڈ 17 اور بالا آفسران کے لئے 115 ، گریڈ 16 اور ..

کامرہ میں کام کرنے والے گریڈ 17 اور بالا آفسران کے لئے 115 ،

گریڈ 16 اور زیریں کے لئے 372 کوارٹرز زیر تعمیر ہیں , وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا قومی اسمبلی میں جواب

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے بتایا ہے کہ کامرہ میں کام کرنے والے گریڈ 17 کے اور اس سے بالا آفسران کے لئے 115 فلیٹ زیر تعمیر ہیں، مالی سال 2016-17ء اور 2017-18ء میں گریڈ 16 اور زیریں کے لئے 372 کوارٹرز زیر تعمیر ہیں۔

(خبر جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ثریا اصغر کے سوال کے جواب میں وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے بتایا کہ کامرہ میں کام کرنے والے ملازمین کہیں باہر یا پرائیویٹ رہائش نہیں رکھتے، گریڈ 17 کے اور اس سے بالا آفسران کے لئے 115 فلیٹ زیر تعمیر ہیں، مالی سال 2016-17ء اور 2017-18ء میں گریڈ 16 اور زیریں کے لئے 372 کوارٹرز زیر تعمیر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ سیکورٹی کے ماحول میں سرکاری اداروں کی تنصیبات اور افراد کو خطرہ موجود ہے۔ عامرہ خان کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہم اس ادارے کو اس مقام تک لے جانا چاہتے ہیںکہ ہماری ضرورت یہاں ہی پوری ہو۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں