سینٹ الیکشن کے موقع پر ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے سدباب کے لئے قانون سازی کی جائے،

فاٹا کے حوالے سے دیگر سفارشات پرجلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے، صاحبزادہ طارق اللہ

بدھ 14 فروری 2018 14:01

سینٹ الیکشن کے موقع پر ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے سدباب کے لئے قانون سازی کی جائے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن کے موقع پر ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے سدباب کے لئے قانون سازی کی جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ سینٹ الیکشن 3 مارچ کو ہو نے ہیں، پارلیمانی نظام میں اس کی بڑی حیثیت ہے،ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے بحث جاری ہے، سینٹ کی نشستیں حاصل کرنے کے لئے کروڑوں کی پیشکش ہو رہی ہیں جس کا تذکرہ عمران خان نے بھی کیا ہے ، اس صورتحال کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

سب کو مل کر اس طرح کی خرید و فروخت کرنے والوں کو بے نقاب کرنا چاہیے۔ اس کی روک تھام کے لئے قانون سازی کی جائے۔ فاٹا کے حوالے سے دیگر سفارشات پر بھی جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں