ْ پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی خلیج عرب میں مشترکہ مشق نسیم البحرXI-اختتام پذیرہو گئیں

ہفتہ 17 فروری 2018 14:50

ْ پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی خلیج عرب میں مشترکہ مشق نسیم البحرXI-اختتام پذیرہو گئیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) خلیج عرب میں منعقدہ پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی مشترکہ مشق نسیم البحرXI-اختتام پذیرہو گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل عبدالعلیم تھے۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ مشق کے دوران مختلف نوعیت کے حملوں سے دفاع اورروایتی بحری خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لئے حربی مشقوں اور جنگی مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق لائیو ویپن فائرنگ کے دوران پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسزکے جہازوں نے کامیابی سے اپنے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔پاک بحریہ کے پی تھری سی ایئر کرافٹ اور ہیلی کاپٹرز نے رائل سعودی ایئر فورس اور رائل سعودی نیول فورسزکی فضائی قوت کے ساتھ مشترکہ آپریشنز انجام دیئے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب کے پانیوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ مشقوں کا انعقاد دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ درجے کے باہمی اعتماد، یقین اور بھروسے کا مظہر ہے۔1993سے مشق نسیم البحرکا مسلسل انعقاد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مضبوط در مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں