شریفوں نے پنجاب اور مرکز میں کام نہیں کیا ، حساب تو دینا ہوگا ، پرویز خٹک

نواز شریف کو چیلنج کرتے ہیں کے پی کے میں آئیں ہم ان کو جلسہ کرنے کا نہیں بلکہ اگائے گئے اربوں درخت تعمیر کئے جانے والے چھوٹے ڈیم دکھائینگے ، وزیراعلیٰ

ہفتہ 17 فروری 2018 20:05

شریفوں نے پنجاب اور مرکز میں کام نہیں کیا ، حساب تو دینا ہوگا ، پرویز خٹک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نوازشریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کے پی کے میں آئیں ہم ان کو جلسہ کرنے کا نہیں کہیں گے بلکہ انہیںاگائے گئے اربوں درخت تعمیر کئے جانے والے چھوٹے ڈیم دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ شریفوں نے پنجاب اور مرکز میں کام نہیں کیا اب اسکا حساب تو دینا پڑے گا،شہباز کی پھرتیوں کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوٹ چکا ہے،ساری پھرتیاں کرپشن کرنے اور قومی خزانے سے مال چرانے کیلئے تھیں۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پوری دنیا پختونخوا کے گورننس ماڈل کی تعریف کررہی ہے،پختونخوا کی ترقی اٹھا کر رائیونڈ نہیں لاسکتے،نواز شریف چھوٹے بھائی کو ساتھ لیکر 2 دن کیلئے پختونخوا آئیں،دونوں بھائیوں کو پولیس، صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ سمیت ہر شعبے میں کی گئی اصلاحات دکھاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں