شریف فیملی تین سو ارب روپے کا حساب دینے کو تیار نہیں، عمران خان

حساب مانگا جائے تو وہ سڑکوں پلوں کی باتیں شروع کر دیتے ہیں، وفاقی اور پنجاب حکومت کی کرپشن کے مقدمات سامنے لائیں گے۔شفقت محمود کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کمیٹی قائم کر دی ہے، مرکزی مجلس عاملہ اجلاس سے خطاب

ہفتہ 17 فروری 2018 20:48

شریف فیملی تین سو ارب روپے کا حساب دینے کو تیار نہیں، عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) شریف فیملی تین سو ارب روپے کا حساب دینے کو تیار نہیں۔شریف فیملی سے حساب مانگا جائے تو وہ سڑکوں پلوں کی باتیں شروع کر دیتے ہیں۔یہ بات چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چیئرمین عمران خان کے علاوہ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، پرویز خٹک، عامر کیانی، عاطف خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

عمران خان نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی کرپشن کے مقدمات سامنے لائیں گے۔شفقت محمود کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کمیٹی قائم کر دی ہے۔ن لیگ کی منفی باتوں کا جواب مثبت انداز میں دیں۔پنجاب میں ہمارا ون آن ون مقابلہ ن لیگ سے ہے، عمران خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا پنجاب سے وجود ختم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کا منشور عوام تک پہنچائیں۔ن لیگ کے پاس ذاتیات پر حملوں کے علاوہ کہنے کو کچھ نہیں۔پانچ سالوں کے دوران پختونخوا حکومت کو استعمال کرتے ہوئے ذات کو فائدہ نہیں پہنچایا۔شریفوں کی ساری تاریخ قوم کو لوٹنے سے بھرپور ہے۔شریف خاندان کی بدعنوانی چین کے ادارے نے پکڑ لی۔تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ جلد کام شروع کر دے گا۔لودھراں کے الیکشن سے سبق سیکھیں گے۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں