جس تیزی کیساتھ زینب قتل کیس نمٹایا گیا وہ قابل تحسین ہے،

تحریک انصاف کا فیصلے کا خیر مقدم امید ہے زینب کیس میں جعلی پولیس مقابلے میں موت کے گھاٹ اتارے جانیوالے افراد کا مقدمہ بھی اسی انداز سے نمٹایا جائیگا، فواد چودھری

ہفتہ 17 فروری 2018 21:15

جس تیزی کیساتھ زینب قتل کیس نمٹایا گیا وہ قابل تحسین ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) تحریک انصاف نے زینب قتل کیس کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس تیزی کے ساتھ زینب قتل کیس نمٹایا گیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔اس مقدمے میں قائم کی جانے والی روایت برقرار رہنی چاہیے۔باقی مقدمات کو بھی اسی انداز اور تیزی سے نمٹایا جانا چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے ایک بیان میں کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے زینب قتل کیس میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیاجس انداز اور تیزی سے مقدمہ نمٹایا گیا اس پر چیف جسٹس مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار کا بحیثیت چیف جسٹس اس مقدمے میں کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیںزینب کیس میں جعلی پولیس مقابلے میں موت کے گھاٹ اتارے جانے والے افراد کا مقدمہ بھی اسی انداز سے نمٹایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج میں شریک لوگوں پر پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بننے والوں کو بھی انصاف ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کے فیصلے سے معاشرے میں بچوں کے خلاف تشدد اور جرم کے رجحانات پر کاری ضرب لگے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے کے بعد سیاسی جماعتیں بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے کے قابل ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف معاشرے اور ملک میں بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں