پاکستانی طالبات کی پہلی ٹیم نے بین الاقوامی فارمولا طلبا مقابلے میں حصہ لینے کے لیے فارمولا کار بنانا شروع کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 فروری 2018 21:34

پاکستانی طالبات کی پہلی ٹیم نے بین الاقوامی فارمولا طلبا مقابلے میں حصہ لینے کے لیے فارمولا کار بنانا شروع کر دی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 17فروری 2018ء ):پاکستانی طالبات کی پہلی ٹیم نے بین الاقوامی فارمولا طلبا مقابلے میں حصہ لینے کے لیے فارمولا کار بنانا شروع کر دی۔طالبات کا تعلق نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی سے ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالبات کی پہلی ٹیم نے بین الاقوامی فارمولا طلبا مقابلے میں حصہ لینے کے لیے فارمولا کار بنانا شروع کر دی۔

طالبات کی ٹیم 15لڑکیوں پر مشتمل ہے جن کا تعلق نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی سے ہے۔طالبات کا کہنا تھا کہ وہ سکریپ سے اس کار کو بنا رہی ہیں اور اس کار میں یہ خاصیت ہو گی کہ وہ 4.5سیکنڈز میں oکلومیٹر سے 100کلو میٹر تک کی رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ وہ کار نمبر 199کو ریسنگ ٹریک پر پیش کریں گی۔
پاکستانی طالبات کی پہلی ٹیم نے بین الاقوامی فارمولا طلبا مقابلے میں ..

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں