قومی اسمبلی اجلاس،

ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو ڈگریاں جاری کرنے اور اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے بلز اتفاق رائے سے منظور

منگل 20 فروری 2018 13:43

قومی اسمبلی اجلاس،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) قومی اسمبلی نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو ڈگریاں جاری کرنے اور اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے دو بل اتفاق رائے سے منظور کر لئے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزارت صحت سے متعلقہ دو اہم بلز ہیں اور وہ یہ منظور کرانا چاہتی ہیں، اپوزیشن میں بھی اس پر اتفاق ہے۔

سائرہ افضل تارڑ نے رولز معطل کرنے کے لئے تحریک پیش کی۔ جس کی منظوری کے بعد انہوں نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی ری سٹرکچرنگ بل 2017ء زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔ اس بل کے تحت ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو یہ اختیار حاصل ہو جائے گا کہ وہ ڈگریاں جاری کر سکے۔ تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر نے ایوان سے بل کی شق وار منظوری لی۔ شق وار منظوری کے بعد سائرہ افضل تارڑ نے بل ایوان میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

جس کی متفقہ منظوری دے دی گئی۔ سائرہ افضل تارڑ نے اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2017ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد ایوان سے اس کی شق وار منظوری لی گئی۔ شیریں مزاری نے شق 11 پر وضاحت چاہی کہ اس شق کے تحت سفارشی بھرتی ہو جائیں گے۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ یہ دوسرا بل ہے، وہ منظور ہو گیا ہے اس کو رولز میں ڈال دیں گے۔ سائرہ افضل تارڑ نے بل منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جس کی متفقہ منظوری دیدی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں