عمران خان نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی

نواز شریف نے عدالت کے خلاف محاذ آرائی بند نہ کی تو ہم بھی سڑکوں پر نکل آئیں گے،عمران خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 فروری 2018 18:48

عمران خان نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 فروری 2018ء ) :عمران خان نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی ۔سربراہ تحریک انصاف عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عدالت کے خلاف محاذ آرائی بند نہ کی تو ہم بھی سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسے تواس وقت عمران خان نو بیاہتا دلہاہیں اور ہمارے معاشرے میں نئے نئے دلہا ہر کام کو خیرباد کہہ کر اپنی پوری توجہ اپنی خانگی زندگی پر دیتے ہیں مگر شادی کے باوجود بھی عمرا ن خان نے سیاست کی سرگرمیوں کو بریک نہ دی۔

آج بھی سربراہ تحریک انصاف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے ڈالی ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف مسلسل عدلیہ کی توہین کر رہے ہیں اگر مسلم لیگ ن اپنے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی اور انہوں نے عدلیہ کے خلاف پراپیگنڈا بند نہ کیا تو ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں