اسحاق ڈار کی چھٹیاں مجوزہ مدت سے تجاوز کر گئیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لاعلم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 فروری 2018 11:29

اسحاق ڈار کی چھٹیاں مجوزہ مدت سے تجاوز کر گئیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لاعلم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2018ء) : اسحاق ڈار کی چھٹیاں مجوزہ مدت سے تجاوز کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں لیکن اب ان کی چھٹیاں مجوزہ مدت سے تجاوز کر گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس بات سے لاعلم ہیں۔ اسحاق ڈار کی چھٹیاں 22 نومبر 2017ء سے شروع ہوئیں ۔ آئین کے مطابق وزیر اعظم کسی بھی وزیر کو 90 دن سے زائد چھٹیاں نہیں دے سکتا۔اسحاق ڈار کی چھٹیاں مجوزہ مدت سے تجاوز کرنے پر یہ سوال پیدا ہو گیا ہے کہ آیا اسحاق ڈار کو اب ان کے عہدے سے ہٹایا جائے گا یا نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں