بیگم کلثوم نواز کو مسلم لیگ ن کا صدر نہیں بنایا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 فروری 2018 11:48

بیگم کلثوم نواز کو مسلم لیگ ن کا صدر نہیں بنایا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2018ء) : سپریم کورٹ سے پارٹی صدارت کے لیے نا اہلی کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر کے عہدے کے لیے مشاورتیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ اب تک تو یہی لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا صدر شہباز شریف کو پہی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اس بات کا ماہر سمجھا جاتا ہے کہ وہ اچانک ہی پٹاری میں سے کوئی نیا نام نکال لیتے ہیں۔ بیگم کلثوم نواز بوجہ صحت مسلم لیگ ن کی صدر بنتی نظر نہیں آرہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں