ایوان بالا میں آبی وسائل کے وزیر کی عدم موجودگی پر اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کا واک آئوٹ

جمعہ 23 فروری 2018 12:33

ایوان بالا میں آبی وسائل کے وزیر کی عدم موجودگی پر اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کا واک آئوٹ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) ایوان بالا میں آبی وسائل کے وزیر کی عدم موجودگی پر اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے احتجاجاً واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن اور سردار اعظم موسیٰ خیل سمیت بعض ارکان کے آبی وسائل کے حواے سے سوالات ایجنڈے پر تھے تاہم متعلقہ وزیر ایوان میں موجود نہیں تھے جس پر یہ سولات موخر کردیئے گئے۔

اپوزیشن نے متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی پر ایوان بالا کے اجلاس سے احتجاجاً واک آئوٹ کیا۔ قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق ارکان کو منا کر ایوان میں واپس آئے۔ وقفہ سوالات کے دوران کئی سوالات کے جوابات دینے کے لئے وزراء موجود تھے تاہم سوال کرنے والے ارکان کی بڑی تعداد بھی ایوان میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں