سیاسی جماعتوں کو موجودہ حالات میں پنپنے کا موقع دینا چاہیے، سینیٹر میر کبیر

جمعہ 23 فروری 2018 12:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) نیشنل پارٹی کے رہنما میر کبیر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو پنپنے کے موقع دینا چاہیے، ہمیں اداروں پر بات کرنے کا حق نہیں مگر اداروں کے فیصلوں پر بات کرنے کا حق حاصل ہے، مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قیادت کے لئے فیصلہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوںکو موجودہ حالات میں پنپنے کا موقع دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی کے رہنمائوں اور ورکروں کو پارٹی قیادت کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ضیاء الحق کے دور میں طلباء تنظیموں پر پابندی لگائی گئی جس کی وجہ سے سیاسی جماعتیں متاثر ہوئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں