خواتین کو بااختیار بنانے میں کے پی دیگر صوبوں سے آگے ہے ،ْ عمران خان

عمران خان کا خیبر پختونخوا حکومت کے اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش

جمعہ 23 فروری 2018 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے میں خیبر پختونخوا کو دیگر صوبوں پر سبقت حاصل ہے جہاں ملکی تاریخ میں پہلی بار جنگلات کی رائلٹی براہ راست خواتین کو دی جانے لگی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کے اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے میں خیبرپختونخوا کو دیگر صوبوں پر سبقت حاصل ہے۔

انہوںنے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنگلات کی رائلٹی براہ راست خواتین کو دی جانے لگی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ چترال سے جنگلات کی رائلٹی کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے اور جنگلات کی رائلٹی بہت جلد مالاکنڈ میں بھی دی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں