مسلم لیگ (ن) کے آئندہ صدر کے لئے پارٹی میں اعلیٰ سطح پر مشاورتی عمل کا آغاز ہو گیا

جمعہ 23 فروری 2018 13:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے آئندہ صدر کے لئے پارٹی میں اعلیٰ سطح پر مشاورتی عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے آئندہ صدر کے لئے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس حوالے سے جلد ہی کوئی حتمی نام سامنے آئے گا جس کی آئندہ ہفتے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ سے منظوری کے بعد باقاعدہ انتخاب کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں