درباری افسران کو بچانے کیلئے نیب پر دباؤ ڈالا جارہا ہے ،ْ فواد چوہدری

ْنیب کے اقدام سے جسے تکلیف ہے وہ قومی خزانے میں 14 ارب روپے جمع کروائے ،ْترجمان پی ٹی آئی

جمعہ 23 فروری 2018 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ درباری افسروں کو بچانے کیلئے قومی احتساب بیورو (نیب) پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔نیب کی جانب سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی ای) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر تحریک انصاف کے رہنما نے تبصرہ کیا۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ افسر سرکاری وسائل پر ڈاکہ زنی کی منصوبہ بندی کو عملی جامہ پہناتے ہیں، ان درباری افسروں کو بچانے کے لئے نیب پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ نیب کے اقدام سے جسے تکلیف ہے وہ قومی خزانے میں 14 ارب روپے جمع کروائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں