ْتوہین عدالت کیس میں مبینہ ویڈیو اور شائع خبر کا متن دانیال عزیز کو فراہم کر نے کی ہدایت

وہ کھیل نہ کھیلیں جو ہم نے ایجاد کیا ہو ، کیس میں مزید مہلت کسی کیلئے بھی مناسب نہیں ہوگی ،ْ جسٹس عظمت سعید شیخ سیاسی و قانونی میدانوں میں فرق رکھا جائے ،ْدانیال عزیز کی سپریم کور ٹ کے باہر میڈیا سے با ت چیت

جمعہ 23 فروری 2018 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں مبینہ ویڈیو اور شائع خبر کا متن دانیال عزیز کو فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے جبکہ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا ہے کہ وہ کھیل نہ کھیلیں جو ہم نے ایجاد کیا ہو ، کیس میں مزید مہلت کسی کیلئے بھی مناسب نہیں ہوگی۔ جمعہ کو جسٹس عظمت سعیدشیخ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے دانیال عزیز توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

وکیل دانیال عزیز نے مبینہ توہین آمیز مواد فراہم کرنے کیلئے متفرق درخواست کا بتایا اور اخبارمیں چھپنے والی خبر کوغلط قرار دیا۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کریڈٹ کارڈ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے جسے ختم نہ کریں، بات کو سمجھیں، وہ کھیل نہ کھیلیں جو ہم نے ایجاد کیا ہو، دانیال عزیز کے وکیل نے عدالت کیساتھ فیئررہنے کا موقف اپنایا۔

(جاری ہے)

جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ کیس میں مزید مہلت کسی کیلئے بھی مناسب نہیں ہوگی۔عدالت نے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے دانیال عزیز کو مبینہ توہین عدالت کی وڈیو اور اخبارمیں شائع خبر کا متن فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا کہ سیاسی و قانونی میدانوں میں فرق رکھا جائے، عدالیہ کی آزادی کیلئے پوری زندگی جدوجہد کی، جس پرعدلیہ خود تیار نہیں تھی وہ کام بھی کیے۔دانیال عزیز نے کہا کہ آج کل جو فلم چل رہی ہے یہ آپ پہلے بھی کئی مرتبہ دیکھ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں شوکاز کا جواب جمع کروا دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاسی لوگ تالیاں بھی بجاتے ہیں اور ہاتھ بھی ہلاتے ہیں جبکہ سیاسی لوگ شاباش بھی دیتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں