سپریم کورٹ کا رکن صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے سیاحت عبدالمنعم کو نااہل قرار یدیا

عبدالمنعم جعلی دستاویزکی بناء پراسکول ٹیچربھرتی ہوکر تنخواہ لیتے رہے ہیں ،ْنااہل قرار دیا جائے

جمعہ 23 فروری 2018 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے سیاحت عبدالمنعم کو نااہل قراردے دیا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت عبدالمنعم کو نااہل قراردینے سے متعلق درخواست کی ضمانت دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزارکا موقف تھا کہ عبدالمنعم جعلی دستاویزکی بناء پراسکول ٹیچربھرتی ہوکر تنخواہ لیتے رہے ہیں ، اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔عدالت عظمیٰ نے شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں عبدالمنعم کو نااہل قراردیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ انہیں فوری طور پر رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔واضح رہے کہ عبدالمنعم شانگلہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 88 سے منتخب ہوئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں