کیلبری فونٹ 2005ء میں مارکیٹ میں موجود تھا،گواہ رابرٹ ریڈلے کی تصدیق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 فروری 2018 16:26

کیلبری فونٹ 2005ء میں مارکیٹ میں موجود تھا،گواہ رابرٹ ریڈلے کی تصدیق
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری 2018ء) : سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے رابرٹ ریڈلے سے متعلق جرح مکمل کرلی ،رابرٹ ریڈلے نے تسلیم کیا کہ کیلبری فونٹ 2005ء میں مارکیٹ میں آچکا تھا،ریڈلے نے عدالت کوبتایا کہ میں آئی ٹی ایکسپرٹ ہوں نہ ہی کمپیوٹرکاکیڑاہوں ،لیکن اس کے باوجود میں نے کیلبری فونٹ ڈاؤن لوڈ کیا ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی سربراہی میں شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔عدالت میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن رصفدر پیش ہوئے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے رابرٹ ریڈلے سے متعلق جرح مکمل کرلی ہے۔کیلبری فونٹ کے مسئلے پرگواہ ربرٹ ریڈلے نے عدالت کوبتایا کہ میں آئی ٹی ایکسپرٹ ہوں نہ ہی کمپیوٹرکاکیڑاہوں ۔

(جاری ہے)

لیکن اس کے باوجود میں نے کیلبری فونٹ ڈاؤن لوڈ کیا ہوا تھا۔انہوں نے جرح کے دوران نواشریف کے وکیل خواجہ حارث کے سوال پربتایا کہ کیلبری فونٹ کے خالق کو2005ء میں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا ۔تاہم 2005ء میں کیلبری فونٹ موجود تھا۔رابرٹ نے مزید بتایاکہ یہ بات درست ہے کہ کیلبری فونٹ کے خالق کوایوارڈ دیا گیا۔2005ء میں پانچ سے چھ فونٹ مارکیٹ میں آچکے تھے۔یہ بات اپنی رپورٹ میں بھی لکھی ہوئی ہے ۔ ونڈو نے 2002ء سے 2005ء تک چھ فونٹ متعارف کروائے۔ میں نے اپنی رپورٹ میں تکنیکی بنیاد پراس کا ذکر نہیں کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں