احد چیمہ کی نیب حوالات کی تصاویرمیڈیا پرلانا مناسب عمل نہیں،ایازصادق

احد چیمہ کوبکتربند گاڑی میں دہشتگردوں کی طرح لایا گیا،دروان تفتیش گرفتاری درست نہیں،چیئرمین احد چیمہ کیس پرنظرثانی کریں،نوازشریف کوقیادت کیلئے عہدے کی ضرورت نہیں۔اسپیکرقومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 فروری 2018 17:38

احد چیمہ کی نیب حوالات کی تصاویرمیڈیا پرلانا مناسب عمل نہیں،ایازصادق
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری 2018ء) : اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی احد چیمہ کے حق میں میدان میں آگئے۔انہوں نے کہاکہ احد چیمہ کی نیب حوالات کی تصاویرمیڈیاپرلانامناسب عمل نہیں،احد چیمہ کوبکتر بند گاڑی میں دہشتگردوں کی طرح لایا گیا،دروان تفتیش گرفتاری درست نہیں،چیئرمین احد چیمہ کیس پرنظرثانی کریں،نوازشریف کوقیادت کیلئے عہدے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ احد چیمہ ایک علامت بن گئے ہیں۔احد چیمہ کوبکتر بند گاڑی میں ایسے لایا گیا۔جیسے بکتربند گاڑی میں دہشتگردی لائے جاتے ہیں۔احد چیمہ کی جیل میں تصاویربنائی گئیں۔احد چیمہ کی نیب حوالات کی تصاویرمیڈیاپرلانا غیرمناسب ہے۔احد چیمہ ملک سے بھاگے نہیں تھے ہوسکتا کہ وہ اگلی پیشی پرآجاتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہرادارہ اپنے دائرہ اختیار میں رہ کرکام کرے۔

ادارے اپنے اختیارات سے تجاوزکریں گے تومسئلہ پیدا ہوگا۔اداروں کے درمیان ٹکراؤ مناسب نہیں۔چیئرمین نیب کوپتا نہیں کہ یہاں کیا کچھ ہو رہا ہے۔چیئرمین نیب سے گزارش ہے کہ دوران تفتیش گرفتاری مناسب نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ نیب قصورواروں کوضرور پکڑے لیکن نامناسب سلوک نہ کرے۔چیئرمین احد چیمہ کیس پرنظرثانی کریں۔بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کے ساتھ جوسلوک کیا جا رہا ہے وہ سب جانتے ہیں۔اسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ نوازشریف کو کس چیز کی سزامل رہی ہے۔نوازشریف کوالیکشن سے روک سکتے ہیں دلوں سے نہیں نکال سکتے۔نوازشریف کوکسی قیادت کیلئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں