ْسیاحت کی ترقی اور فروغ کیلئے ملک میں مناسب اقدامات شروع کر دیئے گئے

ہیں،چودھری عبدالغفور سیاحت کی ترقی ،فروغ کیلئے ملک میں مناسب اقدامات شروع کر دیئے ،وکلاء برادری نے ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کیلئے بہت قربانیاں دیں ہیں، عنقریب ملک میں سیاحتی مقامات کیلئے چارٹرڈفلائیٹس اور ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائیگی، اسلام آبادہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

جمعہ 23 فروری 2018 17:54

ْسیاحت کی ترقی اور فروغ کیلئے ملک میں مناسب اقدامات شروع کر دیئے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) منیجنگ ڈائریکڑ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن چودھری عبدالغفور نے کہا ہے کہ سیاحت کی ترقی اور فروغ کیلئے ملک میں مناسب اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں،پی ٹی ڈی سی پاکستان کا واحد ادارہ ہے جسے ہر شخص کو اپنا سمجھنا چاہیے ،فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے، وکلاء برادری نے ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کیلئے بہت قربانیاں دیں ہیں ،موجودہ حکومت کی قیادت میں ملک میں سیاحت کے شعبے پر توجہ دی جا رہی ہے ،ثبوت حال ہی میںعالمی ادارہ سیاحت یو این ڈبلیو ٹی او کی کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد ہے، عنقریب ملک میں سیاحتی مقامات کیلئے چارٹرڈفلائیٹس اور ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائیگی۔

جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران کو پاکستان کے سیاحتی مقامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری عبدالغفور خان نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی پاکستان کا واحد ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

جسے ہر شخص کو اپنا سمجھنا چاہیے اور اس کی فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔ وکلاء برادری نے ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کیلئے بہت قربانیاں دیں ہیں اور انہی کے دم سے ملک میں انصاف قائم کرنے والے اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

مجھے معلوم ہے کہ وکلاء بہت مصروف لوگ ہیں لیکن اپنی مصروفیات میں کچھ وقت سیاحت کیلئے بھی نکالیں تاکہ آپ کو اپنے وطن کی خوبصورتی کا صحیح اندازہ ہو سکے ۔ اس ضمن میں پی ٹی ڈی سی اپنی سہولیات پر انہیں خصوصی ڈسکائونٹ بھی دے گی۔ موجودہ حکومت کی قیادت میں ملک میں سیاحت کے شعبے پر توجہ دی جا رہی ہے جس کا ثبوت ہے کہ حال ہی میںعالمی ادارہ سیاحت یو این ڈبلیو ٹی او کی کانفرنس پاکستان میں منعقد کی گئی جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر پیش ہوا۔

چوبیس ممالک کیلئے گروپ ٹورسٹ ویزا آن آرائیول کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد کیلئے سٹی ٹور بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے جو کامیابی سے جاری ہے۔ سیاحت کی ترقی اور فروغ کیلئے منظم انداز میں کام کیا جانا شروع کر دیا گیا ہے اور عنقریب آپ دیکھیں گے کہ ملک میں سیاحت مقامات کیلئے چارٹرڈفلائیٹس اور ہیلی کاپٹر سروس شروع کر دی جائیں گی۔

تھائی لینڈ کی طرز پر ٹورسٹ پولیس کا قیام زیرِ غور ہے۔ مختلف اداروں کے مابین دو طرفہ باہمی تعاون کے منصوبہ جات بھی زیر غور ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران ، ازبکستان، تازکستان، ماریشس اور بیلارس کے ساتھ سیاحتی تعاون پر معاہدے جلد ہی دستخط کیئے جائیں گے۔ عالمی فورمز پر پاکستان کی بطور پر امن سیاح دوست ملک تشہیر کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاحتی سیٹلائیٹ ٹی وی چینل بھی جلد منظر عام پر آئے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے پریزیڈنٹ عارف چوہدری نے کہا کہ دنیا میں پاکستان جیسا خوبصورت ملک کہیں نہیں اور اس کے متعلق منفی پروپگنڈا بے بنیاد ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ چوہدری عبدالغفور خان ملک میں سیاحت کی ترقی اور فروغ کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ اُمید ہے کہ ان کی کوششیں رنگ لائیں گی اور پاکستان سیاحت کے اُفق پر روشن ستارہ بن کر ابھرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں