اسمبلی عائشہ گلالئی کا تحریک انصاف گلالئی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

جمعہ 23 فروری 2018 17:57

اسمبلی عائشہ گلالئی کا تحریک انصاف گلالئی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) تحریک انصاف سے منحرف ہونے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف گلالئی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اپنے پارٹی منشور کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی غریب کی پارٹی ہے اور مڈل کلاس لوگ اس کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے حوالہ سے حکمت عملی بنائی جائے گی، ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی خواتین اور بچوں اور نوجوانوں کے مسائل کو حل کرینگے، انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں پورے ملک سے لوگ شامل ہیں، جمہوری آئینی صدارتی نظام کیلئے جدوجہد کریں گے، عوام کے ڈائریکٹ ووٹ سے صدر کا انتخاب ہو گا، جائیداد اور دولت کی ایک حد مقرر ہو گی، خواتین کی شادی کے موقع پر ریاست کی طرف سے مکان دیا جائے گا، بے روزگاروں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے، 12ویں تک تعلیم مفت ہو گی، اعلیٰ تعلیم کیلئے قرضہ کی سہولت دی جائے گی، آمدنی کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جائے گا، خواتین، نوجوانوں اور عام لوگوں کو لیڈر بنائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں