کبھی اداروں کو لڑانے کی کوشش نہیں کی ، پنجاب کی بیورو کریسی میں بغاوت کروائی جارہی ہے، آصف علی زرداری
نواز شریف کی کوشش ہے اداروں کو کمزور کیا جائے،اپنے دور میں اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مل کر مشکل حالات کا سامنا کیا،ہمارا پڑوسی بہت شاطر ،عالمی قوتوں کیساتھ مل کر ہم پر پابندیاں لگوا رہا ہے، نریندر مودی ہر فورم پر اپنا اثر رسوخ استعمال کررہا ہے ، سابق صدر عالمی فورم پر بلاول بھٹو نے جس طرح پاکستان کا دفاع کیا میں بھی نہیں کرسکتا تھا، عمران کی شادی ان کا ذاتی مسئلہ میرا اس سے تعلق نہیں ہے، پریس کانفرنس
جمعہ 23 فروری 2018 18:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے کہتے ہیں کہ انہیں سینیٹ کے الیکشن سے نکال دیا گیا ہے لیکن انہیں سینیٹ الیکشن سے نہیں نکالا گیا۔انہوں نے کہا کہ جب ادارے کمزور ہوتے ہیں تو ملک کمزور ہو جاتے ہیں، ہم نے کبھی اداروں کو لڑانے کی کوشش نہیں کی۔
سابق صدر نے کہا کہ جسٹس (ر)قیوم نے مجھے 10 بارسزادی لیکن پیپلز پارٹی نے عدالتی فیصلے کو تسلیم کیا، ہم نے عدالت جاکر انصاف مانگا لیکن کوئی غیرجمہوری رویہ نہیں اپنایا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بیوروکریسی میں 14 سے 15 ایم این ایز کے بھائی بھتیجے ہیں، ان کی مدد سے پنجاب کی بیوروکریسی میں بغاوت کروائی جارہی ہے، ان کو ڈر ہے کہ شہباز شریف بھی چلے گئے تو ان کا کیا بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بھی بہت سی مشکلات تھیںلیکن ہم نے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مل کر حالات کا سامنا کیا، ہمیں اور آپ سب ہی کو چلے جانا ہے، عاجزی کے ساتھ کہتا ہوں اس ملک کے ساتھ رحم کریں ہمیں اسی مٹی میں مرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم4 سال سے کہہ رہے تھے کہ آپ وزیر خارجہ لگائیں لیکن ہماری ایک نہیں سنی گئی اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بھارت پاکستان کیخلاف عالمی سازشیں کرنے لگا، ان چیزوں کا مقابلہ ہم نے اپنے دور میں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ دیکھیں بھارت کے مسلمانوں کیساتھ کیا سلوک ہورہاہے، بھارت اور مودی کا فوکس صرف پاکستان کیخلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہر فورم پر اپنا اثر رسوخ استعمال کررہے ہیں، ہماری نالائقی کا فائدہ بھارت اٹھارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ جھانسے میں ہیں کہ بھارت آپ کا دوست بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کبھی نہیں چاہتے ہیں کہ پاکستان قائم رہے، عالمی سطح پر ہمارے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پڑوسی بہت شاطر ہے وہ عالمی قوتوں کے ساتھ مل کر ہم پر پابندیاں لگوا رہا ہے، مودی مسلمان ملکوں میں مندر بنوارہا ہے اور پاکستان کے خلاف ہر فورم پر اپنا اثر رسوخ استعمال کررہا ہے جب کہ ہماری نالائقی کا فائدہ بھارت اٹھارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کمیشن کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے، انہوں نے پختونوں، بلوچوں کو ان کا شیئر نہیں دیا، صرف لاہور کو دیا ہے جبکہ پنجاب کے بھی کئی علاقے پستی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں تونسہ شریف گیا تھا وہاں کی سڑکوں کی حالت بھی خراب ہے۔پیپلز پارٹی کے حالیہ ضمنی انتخابات کے دوران ناقص کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ جب صوبائی اور وفاقی حکومت اپنی ہو تو ووٹ لینا آسان ہوتا ہے، (ن) لیگ نے این اے 120 میں 4 ارب روپے خرچ کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ان کا اپنا ہے، ایس ایچ اوز اپنے بٹھائے ہوئے ہیں، پنجاب میں سیاست ہی ایس ایچ اوز کی ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عالمی فورم پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے جس طرح پاکستان کا دفاع کیا میں بھی نہیں کرسکتا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی شادی سے متعلق سوال پر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ تین شادیاں کریں یا چار ان کی اپنی مرضی ہے ۔مبارکباد سے متعلق سوال پر سابق صدر نے کہا کہ ہمارے ان کیساتھ اتنے بھی اچھے تعلقات نہیں ہیں کہ انہیں مبارکباد دیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسلام آباد پولیس کا جی 13 میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر ..
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی فوری درآمد کا معاملہ ای سی سی میں پیش کیا جائے،وفاقی وزیر صنعت وپیداوار
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے مؤثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں