وزیر مملکت دانیال عزیز کو احتساب عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا

5منٹ کیلئے اندر جانے دیں صحافی دیکھ رہے ہیں، عزت کا معاملہ ہے، دانیال عزیز سیکیورٹی عملے کی منت سماجت کرتے رہے

جمعہ 23 فروری 2018 19:15

وزیر مملکت دانیال عزیز کو احتساب عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) وزیر مملکت دانیال عزیز کو احتساب عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا، دانیال عزیز سیکیورٹی عملے کی منت سماجت کرتے رہے، 5منٹ کیلئے اندر جانے دیں صحافی دیکھ رہے ہیں، عزت کا معاملہ ہے، تفصیلات کے مطابق جمع کے روز نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگی رہنما عدالت آئے تو سیکیورٹی عملے نے ان کو داخلے سے روک دیا اور اندر جانے کی اجازت نہ دی، اس موقع پر وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز نے سیکیورٹی عملے کی منت سماجت شروع کر دی اور سیکیورٹی عملے سے کہا کہ ان کو صرف 5منٹ کے لئے اندر جانے دیا جائے، صحافی برادری دیکھ رہی ہے ان کی عزت کا سوال ہے، دانیال عزیز کی منت سماجت پر ایس ایس پی سیکیورٹی جمیل ہاشمی نے دانیال عزیز کو 5منٹ کے لئے صرف اپنے کمرے تک جانے کی اجازت دی تاہم ان کو کمرہ عدالت تک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں