انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی

پیر 19 مارچ 2018 16:52

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق کیس کی سماعت ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن کی۔

(جاری ہے)

عمران خان کے وکیل شاہد گوندل کے سوال کے جواب میں کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات صرف کمیشن ہی سنے گا، ہم کوشش کریں گے، ہمیں مقررہ وقت میں اعتراضات نمٹانے کیلئے دن رات کام کرنا پڑا تو کریں گے، تمام اعتراضات کو ضلع کی بنیاد پر سناجائے گا۔

عمران خان کے وکیل شاہد گوندل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ شاہد گوندل نے کہا کہ ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، ہائی کورٹ میں کیس کا فیصلہ نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن نے معاملہ ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث کیس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے عمران خان، بلال یاسین، کیپٹن صفدر، طلال چوہدری، پرویز رشید سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں