اسلام آبادہائیکورٹ: نوازشریف کی تقاریرسے متعلق درخواست پرفریقین کودوبارہ نوٹسزجاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 مارچ 2018 17:58

اسلام آبادہائیکورٹ: نوازشریف کی تقاریرسے متعلق درخواست پرفریقین کودوبارہ نوٹسزجاری
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ 2018ء) : اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقاریرنشرکرنے سےروکنےسے متعلق درخواست پردوبارہ نوٹس جاری کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو10روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی اداروں کیخلاف تقاریر سے متعلق فریقین کے جواب نہ آنے پر دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے10روز میں جواب جمع کروانے کاحکم دے دیا۔ سیکریٹری اطلاعات، پیمرا اور دیگر ادارے جواب جمع کروائیں۔ عدالت میں عدلیہ اور اداروں کے خلاف نوازشریف کے بیانات روکنے سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی۔ جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے سے منع کیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت17 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں