پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کویتی آرمی چیف اور نیول فورسز کے سربراہ سے ملاقاتیں

ملاقاتوں کے دوران با ہمی دلچسپی کے اٴْمور، دفاعی تعلقات اور باہمی اشتراک کے اٴْمور پر تبادلہ خیال

پیر 19 مارچ 2018 21:57

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کویتی آرمی چیف اور نیول فورسز کے سربراہ سے ملاقاتیں
اسلام آباد /کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کویت آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف، کویت نیول فورسز کے سربراہ اور کمانڈر کوسٹ گارڈ سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے دورہ کویت میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران با ہمی دلچسپی کے اٴْمور، دفاعی تعلقات اور باہمی اشتراک کے اٴْمور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے سربراہ نے ان ملاقاتوں میں بحری دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بحری قزاقی کی بیخ کنی میں پاک بحریہ کے عزم پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر کویتی اتھارٹیز نے بحری امن و استحکام کو فروغ دینے اور کویت نیوی کو تربیتی سہولیات کی فراہمی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کویت کی بحریہ کے جہاز کا بھی دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سر براہ کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعاون میں مزید وسعت اور مضبوطی کا باعث ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں