عامر لیاقت انتخابی لیڈر نہیں ہیں ، مشکل ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے لیے ایک سیٹ بھی نکال سکیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 مارچ 2018 13:30

عامر لیاقت انتخابی لیڈر نہیں ہیں ، مشکل ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے لیے ایک سیٹ بھی نکال سکیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ عمران خان خاص طور کراچی گئے اور کہا کہ تبدیلی آ گئی ہے اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ایسے کیا جیسے انہوں نے پارٹی میں ہیرا شامل کر لیا ہے۔اور اس سے کراچی کی سیاست کی کایا پلٹ جائے گی۔

(جاری ہے)

عارف نظامی نے کہا کہ مجھے عامر لیاقت حسین انتخابی لیڈر نہیں لگتے، مجھے نہیں لگتا کہ وہ کراچی سے پی ٹی آئی کے لیے ایک بھی سیٹ نکال لیں گے۔ احسن اقبال نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف سے ملاقات کے وقت عامر لیاقت نے ان سے کہا تھا کہ اب ساری اُمیدیں آپ سے ہی ہیں اور آپ جیسا کوئی لیڈر نہیں ہے۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں