چیف جسٹس نے شہریوں کے طرز زندگی پر ازخود نوٹس لے لیا

منگل 20 مارچ 2018 14:08

چیف جسٹس نے شہریوں کے طرز زندگی پر ازخود نوٹس لے لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملک میں شہریوں کے طرز زندگی پر ازخود نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے یہ ازخود نوٹس سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک تصویر پر لیاجس میں لوگ گندے پانی میں جنازہ لے جاتے دکھائی دے رہے تھے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں چیف جسٹس ثاقب نثار متعدد اہم اور سماجی مسائل پر ازخود نوٹس لے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں