احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں شریک ملزمان کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی، سماعت 27مارچ تک ملتوی

منگل 20 مارچ 2018 14:30

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں شریک ملزمان کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی، سماعت 27مارچ تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں شریک ملزمان کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 27مارچ تک ملتوی کر دی۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف دائر اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران نیشنل بینک کے صدر سیعد احمد نے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ فاضل جج محمد بشیر نے حکم دیا کہ درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل بینک کے صدر سیعد احمد کے وکیل حشمت حبیب نے کہا کہ تحریری فیصلہ ملنے کے بعد اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں